کشمیریوں کی جدوجہد کو سہراتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں:راجہ عاشق خان

شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
محمد سجاد خان

کشمیریوں کی جدوجہد کو سہراتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،راجہ عاشق خان

رہنماء جماعت اسلامی راجہ عاشق خان نے امیر جماعت اسلامی افظ نعیم الرحمان اور ڈاکٹر مشتاق کو مظفرآباد میں کامیاب کشمیر کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور قومی کشمیر کانفرنس کے انعقاد پر انجنئیر حافظ نعیم الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحیسن پیش کیا۔

اس طرح کی قومی کانفرنسز سے دنیا میں کشمیریوں کے موقف کو طاقت ملتی ہے،جس سے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوتا ہت،ان خیالات کا اظہار متوقع امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ غربی باغ راجہ عاشق خان نے کیا۔

راجہ عاشق خان نے مزید کہا کہ  ہمیں تمام آپشنز پر غور کرنا ہوگا،اتنے عرصے سے مذاکرات ہورہے ہیں لیکن ان مذکرات کا کشمیر پر بھارتی مظالم میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی، دنیا کو کشمیریوں کی اس جدوجہد کو تسلیم کرتے ہوے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت دینا ہو گا تاکہ  وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

اس موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو خراج تحیسن پیش کیا اور ہر فورم میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات کی فائل فوٹو

اس موقع پر راجہ عاشق خان نے محمد صفی ،سینیٹر مشاہد حسین ،نئیر بخاری ،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،سابق سیکرٹری خارجہ عبدالباسط،امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر مشتاق ،سابق امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی سمیت حریت رہنماوں سے ملاقات کی۔

محمد سجاد خان

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید پڑھیں

اوپر تک سکرول کریں۔