مسلم کانفرنس کے چند لوگوں نے پلاننگ کے تحت مجھ پر اور میرے قافلے پر حملہ کیا:چوہدری لطیف اکبر

شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
HK Leaks

سیاست کے اندر تشدد کی میں ہمیشہ سے نفی کرتا رہا ہوں،ہم جب جا رہے تھے تو مسلم کانفرنس کے چند لوگوں نے پلاننگ کے تحت مجھ پر اور میرے قافلے پر حملہ کیا۔

اس حملے سے ہمارا ایک شخص شدید جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں،ایسا ناخوشگوار واقعہ سیاست کے اندر نہیں ہونا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری کے ویژن ہر اعتماد کرتے ہوئے مسلم کانفرنس اور دیگر جماعتوں سے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،آج بھی شمولیتی پروگرام تھا جس میں ہم جا رہے تھے،جہاں پری پلان طریقے سے راستے کو روک کر ہم پر حملہ کیا اور ہمارے لوگوں کو زخمی کیا،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے واقعے کے بعد ویڈیو بیان کے ذریعے پیغام دیا۔

یہ واقعہ اتوار 26 جنوری کو پیش آیا جب لطیف اکبر اپنے قافلے کے ہمراہ ایک شمولتی پروگرام میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے کو روکا گیا اور مبینہ طور پر انکے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب قافلے پر فائرنگ ہوئی تو اسکے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کا سلسلہ دونوں اطراف سے جاری رہا،فائرنگ کے نتیجہ  میں چوہدری لطیف اکبر کے بقول افراد زخمی ہوئے،جس میں ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس واقعہ کے فوری بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیے اور اپیل کی کہ فلفور ملزمان کو گرفتار کیا جائے،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ جب پولیس جائے وقوعہ سے واپس ہوئی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے چوڑیاں پھینک کر پولیس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا،جبکہ دیگر لوگوں نے شیم شیم کے نعرے بھی بلند کیے۔

اس واقعہ کے فوری بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت ہر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والوں نے اس اقدام کی مذمت کی اور کہا سیاست میں ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ کا بیان

اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جمو کشمیر  چوہدری لطیف اکبر پر  بزدالانہ حملہ کی شدید الفاط میں  مذمت،چوہدری لطیف اکبر شہید بھٹو ،شہید محترمہ بنظیر بھٹو کی نظریات ،فلسفہ کا عظیم سپاہی ہے،پوری جماعت چوہدری لطیف اکبر کے ساتھ کھڑی ہے۔ قافلے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہو   

وفاقی اسپیکر ایاز صادق کا بیان

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا بیان

سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر صاحب کے قافلے پر حملہ بزدلانہ عمل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ضلعی انتظامیہ فوری طور ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کٹہڑے میں لاۓ۔ آزاد کشمیر ایک پُر امن خطہ ہے جہاں سیاست میں رواداری و برداشت کا بے مثال مظاہرہ کیا جاتا ہے کسی بھی گروہ کو ریاستی اخلاقی اقدار کو کسی صورت سبوتاس کرنے کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جاسکتی! ایسے عناصر سے آئینی و قانون تقاضوں کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ۔

اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو مسلم کانفرنس کے رہنماء ثاقب مجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، زخمی بھی ایک شخص گرنے سے ہوا ہے، اسپیکر اسمبلی اگر سیاسی کمپین کرنی ہے تو وو سرکاری گاڑیاں اور مراعات گھر چھوڑ کر آئیں، یا پھر دوسرے مخالف کو بھی وہی سہولیات دیں، سیاسی کمپین میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہونے دیں گے،

انتظامیہ پوری اسپیکر اسمبلی کے ساتھ تھی مذاکرات کے دوران انتظامیہ کو کال آئی فائرنگ ہو رہی ہے، سرکاری عوام کے ٹیکسوں سے  اور سرکاری وسائل سے ہم کسی صورت سیاسی کمپین نہیں کرنے دیں گے،

2021 کا الیکشن جیتا ہوا تھا دس دن سڑکوں پر بٹھا رہا، جیتا ہوا الیکشن چھینا گیا، اس وقت اسپیکر اسمبلی نے اف تک نہیں کی، میرے پاس عوام کا جم غفیر ہے جس سے چوہدری لطیف اکبر خوفزدہ ہیں. ہم نے بھائی چارے کی فضا قائم رکھی ہمیشہ ہم نے رواداری کی سیاست کی ہے، خاندان کی لڑائی میں جانا اسپیکر کا بنتا ہی نہیں تھا، سینئر صحافی نعیم چغتائی کو انٹرویو کے دوران ثاقب مجید کے اہم انکشافات کیے.

HK Leaks

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید پڑھیں

اوپر تک سکرول کریں۔