پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1250 سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 1319 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سڑک حادثات میں 564 شدید زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ 750 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی ہے۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ لاہور میں 265 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 275 افراد متاثر ہوئے جس میں صوبائی دارلحکومت 93 حادثات اور 104 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 67 حادثات اور 66 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اعداد و شمار کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ 711 ڈرائیور، 42 کم عمر ڈرائیور، 166 پیدل چلنے والے، اور 442 مسافر سڑک کے حادثات کا شکار ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سڑک حادثات میں 1104 موٹر سائیکلیں، 80 آٹو رکشے، 151 موٹر کاریں، 36 وین، 13 مسافر بسیں، 19 ٹرک، اور 90 دیگر قسم کی گاڑیاں اور سست رفتاری سے چلنے والی گاڑیاں شامل تھیں۔